27 فروری، 2007، 10:56 PM

خالد مشعل

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےرہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم فی الحال اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی

مہرخبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےرہنما خالد مشعل نے روسی وزیر خارجہ لاوروف  سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم فی الحال اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی انہوں نے سب سے پہلے اسرائیل کی طرف سےتمام مقبوضہ علاقے خالی کرنے پر زور دیاہے ۔ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حما س کے سپریم رہنما خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین پر مسلط کئے گئے مصائب کو ختم کرنے کے ساتھ تمام مقبوضہ علاقے خالی کرنا ہوں گے۔خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اقدامات کے بعد فلسطینی عوام اپنی پوزیشن واضح کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے خالد مشعل سے ملاقات سے قبل حماس اور فتح تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا معاہدہ اسرائیل ،فلسطین تنازع کو حل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔خالد مشعل نے روس کی جانب سے مکہ معاہدے کی حمایت کا شکریہ ادا کیا

News ID 454581

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha